ہفتے میں دو دن گھوٹکی میں کرپشن کے کیسز کی سماعت ہوگی

ہفتے میں دو دن گھوٹکی میں کرپشن  کے کیسز کی سماعت ہوگی

گھوٹکی(نمائندہ دنیا ) گھوٹکی کے وکلا و عوام کو سہولت فراہم کر نے کی خاطر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کی جانب سے اینٹی کرپشن کیسز ہفتے میں دوروز گھوٹکی میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ بار گھوٹکی کے وکلا نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ کو کراچی میں ملاقات کے دوران گھوٹکی کے وکلا کے مسائل پر آگاہی دی تھی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں