کندھ کوٹ میں غیرت،قبائلی دشمنی پر تین افرادقتل

کندھ کوٹ میں غیرت،قبائلی دشمنی پر تین افرادقتل

کندھ کوٹ،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا، بیورو رپورٹ)کندھ کوٹ کے گائوں داد محمد بھنگوار میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن دادی خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں غوثپور میں دو قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی پر تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد صغیر علی اور بہلو خان ہلاک ہوگئے۔۔۔

 فائرنگ سے علاقے میں دہشت پھیل گئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق مورو تھانے کی حدود ملاح محلے میں صوفی گلوکار سوڈل فقیر لغاری کی بیوی صدوری گیلے کپڑے چھت پر سکھانے کے دوران ہائی ٹینشن لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی ۔ دریں اثنا کوٹ لالو تھانے کی حدود گاؤں پنوں شر کی رہائشی خاتون شاہدہ شر نجی اسپتال میں زچگی کے دوران سانس کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئی تاہم خاتون کے والد صفر شر نے شوہر پر بیٹی کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 14 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ روہڑی میں کندھرا ناکہ کے قریب مولا محب شاہ محلے میں منور کٹپر کے گھر کی چھت اچانک گرنے سے دو بچوں سمیت آٹھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔دولت پورسے نمائندے کے مطابق قاضی احمد کے نواحی گاؤں شہمیر کھوسو میں زرعی زمین کی تکرار کھوسہ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مشتاق کھوسو جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کے ساتھ ورثا نے قومی شاہراہ قاضی احمد بائی پاس پر احتجاج کیا تاہم ڈی ایس پی قاضی احمد شمس الدین بھئیو کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں