متعلقہ ادارے ائر پورٹ کے اطراف صفائی یقینی بنائیں، کمشنر

متعلقہ ادارے ائر پورٹ کے اطراف صفائی یقینی بنائیں، کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائر پورٹ کے نزدیک اور اطراف صفائی یقینی بنائیں، کچرا پھینکنے کی روک تھام کریں، فوری کچرا اٹھانے کو یقینی بنائیں۔۔۔

اس کے لئےا خصوصی عملہ متعین کریں، مسلسل نگرانی کریں تاکہ کچرے کی وجہ سے پرندے راغب نہ ہوں اور پرندوں کی فضائی حدود میں یا رن وے پر آمد ائر ٹرانسپورٹ کے لئے خطرات کا باعث نہ بنے۔ وہ اپنے دفتر میں کراچی ائر پورٹ کی فضائی حدود میں پرندوں کی آمد کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور فضائی حدود کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملیر کی نگرانی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے افسران کمیٹی کے رکن ہوں گے اور فوری نوعیت کے اقدام کے لیے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ رکھیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں