ترک قونصل جنرل کی جانب سے ترکش ناشتے کا اہتمام

ترک قونصل جنرل کی جانب  سے ترکش ناشتے کا اہتمام

کراچی (آن لائن) کراچی میں ترک قونصل جنرل نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ترکش ناشتے کا اہتمام کیا، جس میں وزرا، سرکاری و عسکری عہدیداروں، سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔

 ناشتے میں ترکی کی مرغوب اور مشہور ڈشز سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ ناشتے کی تقریب میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ریئر ایڈمرل محمد سلیم، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، کوآرڈی نیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری، وائس چانسلر محمد علی جناح یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر شیخ، ٹیکا کراچی کے کو آرڈی نیٹر خلیل ابراہیم سمیت دیگر موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں