سودکے کاروبار کے سدباب کیلئے کمیٹی کاتھرپارکرکا دورہ

سودکے کاروبار کے سدباب کیلئے کمیٹی کاتھرپارکرکا دورہ

تھرپارکر(نمائندہ دنیا )تھرپارکر میں سود کے بڑھتے ہوئے کاروبار و شکایات پر وزیر اعلی کے مشیر برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی کے نوٹس کے بعد تشکیل دی گئی۔۔۔

 چار رکنی کمیٹی نے تھرپارکر کا دورہ کیا۔آرٹسٹ و فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی برائے سود کے چیئرمین ایوب کھوسو کی سربراہی میں کمیٹی ممبران نے مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں انتظامیہ، تاجروں، صحافیوں و متاثرہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور میڈیا کو بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شکایات جمع کروائی ہیں جن کے زیورات و چیک بکس سود خوروں کے پاس پھنسی ہوئی ہیں مگر واپسی نہیں ہورہی ہیں۔اسٹیک ہولڈرز و تاجروں سے اس کاروبار کو روکنے اور قانون پر عملدرآمد کے لیے تجاویز لی ہیں ۔سب سے زیادہ شکایات چھاچھرو کے شہریوں نے کیں جہاں پر لوگوں کے مطابق ان سے سو فیصد چارجز پر سود وصول کرنے کے بعد بھی زیورات واپس نہیں کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ چیئرمین انسانی حقوق سندھ کے پاس جمع کروائی جائے گی۔ دریں اثنا کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سود کی لین دین کا کوئی ریکارڈ نہیں جس کی وجہ سے قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ کمیٹی ممبر ان کے مطابق تھر کی تمام تحصیلوں میں جا کر جائزہ لیا ہے ۔

کمیٹی/دورہ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں