خاتون منشیات فروش گرفتار

خاتون منشیات فروش گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس پولیس نے سلطان آباد میں مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف دو کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر کے گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

 ملزمان میں نفاذ، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا، چھالیہ و پیکنگ مٹیریل برآمد ہوا۔ دوسری جانب شیر شاہ پولیس نے منشیات فروش علینہ خان دختر خورشید کو 3 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں