ڈاکٹر علی فاران چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت صحت کی جانب سے کراچی کے معروف ڈاکٹر علی فاران راضی کو چیئرمین ہیلتھ ٹاسک فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ عہدہ ڈاکٹر سیمیں جمالی کی وفات کے بعد خالی ہوا تھا۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈاکٹر علی فاران راضی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔