سکھرمیں کسٹمز کا چھاپہ،کروڑوں کا اسمگلڈسامان برآمد

سکھرمیں کسٹمز کا چھاپہ،کروڑوں کا اسمگلڈسامان برآمد

سکھر،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا،بیورو رپورٹ) محکمہ کسٹمز سکھر کی ٹیم نے سکھر کے علاقے گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑروپے سے زائدکی مختلف نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں ۔

 دریں اثنا باگڑجی آپریشن کے دوران گزشتہ روز خطرناک ڈاکو وزیرو جتوئی نے پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کردی جو پولیس کو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور صوبائی حکومت نے اس کی گرفتاری پر 15لاکھ روپے انعام مقرر کررکھا تھا۔ حیدرآباد سے نمائندے کے مطابق اے سیکشن پولیس نے لطیف آباد 11 گورنمنٹ اسکول والی گلی میں مین پوری کے کارخانے پر چھاپہ مارکربھاری مقدار میں خام مال، تیار شدہ مین پوریاں، چھالیہ چونا تمباکو اور دیگر سامان برآمد کرکے 7 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے۔ لاڑکانہ میں سیہڑ، ہٹڑی غلام شاہ ،دڑی ،مددگار بیس 2، شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو ، کنگا ، ولید ، رحمت پور ، باقرانی ، دھامراہ ، آریجا اور حیدری تھانوں کی پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں