اب کرپشن اور ملازمت ساتھ نہیں چلے گی، ایم ڈی واٹربورڈ

اب کرپشن اور ملازمت ساتھ نہیں چلے گی، ایم ڈی واٹربورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ ۔۔۔

واٹربورڈ کا ایکٹ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل ہے، جس میں منتخب نمائندوں کا کردار بڑھ جائے گا، واٹر بورڈ کا نیا ایکٹ آنے کے بعد سست رفتار ملازمین کو اپنے آپ کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا، کوئی افسر کسی بھی پوسٹ پر مستقل تعینات نہیں رہے گا، افسران وملازمین کے روٹیشنل بنیادوں پر تبادلے ہوتے رہیں گے، کرپشن میں ملوث افراد سمجھ لیں کہ اب کرپشن اور ملازمت ساتھ نہیں چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای کے فلٹر پلانٹ پر کلوری نیشن کے عمل کا مشاہدہ اور واٹر بورڈ کے نئے ایکٹ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر بورڈ اسداللہ خان، مختلف چیف انجینئرز و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق نئے ایکٹ میں واٹر بورڈ کارپوریشن کی طرح کام کریگا، جس میں میئر کراچی چیئرمین ہوں گے، تاہم فیصلے اراکین بورڈ کی اکثریت کی رائے کے مطابق ہونگے، جس میں چیئرمین کا ووٹ بھی ایک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ گریڈ پانچ تا پندرہ کی ملازمتیں ٹیسٹ اور ترقیاں قابلیت کی بنیاد پر دی جائیں گی، جبکہ گریڈ ایک تاپانچ کی ترقیاں ڈی پی سی کمیٹیوں کی سفارشات پر ہونگی، نئے ایکٹ میں واٹر بورڈ کے پاس دو پولیس تھانے ہونگے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں