تجاوزات نے سمندر اور دریا کا رابطہ منقطع کردیا، ویبینار

تجاوزات نے سمندر اور دریا کا رابطہ منقطع کردیا، ویبینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر آف پاکستان ڈیولپمنٹ فورم ڈاکٹر عمیر انصاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سمندر کی اہمیت اور اس کے تحفظ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی توازن کو درست رکھنے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے۔

یہ بات انہوں نے عالمی یوم بحر پر منعقدہ ویبینار میں سمندر کی اہمیت اور تحفظ کے حوالے سے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ ویبینار میں ڈاکٹر نزہت افسر،فاطمہ مجید،ڈاکٹر طارق محمود،امر گرڑو، عبدالرحیم، علی دامنی سمیت دیگر ماہرین نے شرکت اور سمندر کی اہمیت، اس کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ ڈاکٹر قدیر محمد علی نے کہا کہ اس وقت ہم جس موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہیں اس کی وجہ سے ہمارے سمندر تباہی کا شکار ہیں، روک تھام کے لیے پہلے تو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے ہونگے جس کے لئے ہمیں انڈسٹریز کو اپنے ساتھ لینا ہوگا ۔ ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید نے کہا کہ ہم نے سمندر اور دریا کا آپس میں رابطہ منقطع کر دیا ہے ، دریا سمندر میں آکر نہیں گرتے، تجاوزات ہی اس کی ایک بڑی وجہ ہے ، جو چھوٹے چھوٹے جزیرے تھے وہ تیزی سے ڈوبتے چلے جا رہے ہیں ، وہ اس لئے ڈوب رہے ہیں کہ سمندر کا راستہ کاٹا جا رہا ہے اور وہاں تجاوزات بڑھتی چلی جا رہی ہیں، اس وجہ سے حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ اہم ادا کرے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں