محمد سلیم راجپوت نے کمشنر کراچی کا چارج سنبھال لیا

محمد سلیم راجپوت نے کمشنر  کراچی کا چارج سنبھال لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد سلیم راجپوت نے کمشنر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے جمعہ کو اپنے عہدے کا چارج لیا۔

کمشنر کراچی کے عہدے کی تعیناتی سے قبل وہ سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کی حیثیت سے چارج لینے کے بعد کراچی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی میں شفاف اور غیر جانبداری کے ساتھ پر امن انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنا ان کے بنیادی فرائض میں شامل ہے، ضروری اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں