امید کی گھنٹی بجانے پر کینسر کی مریضہ خاتون کی امداد

امید کی گھنٹی بجانے پر کینسر  کی مریضہ خاتون کی امداد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امید کی گھنٹی بجانے پر کینسر کی مریضہ خاتون کی امداد ہوگئی ۔اس حوالے سے گورنر ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردی ہے ۔

خاتون نے چند روز قبل امید کی گھنٹی بجا کر گورنر سندھ سے مدد کی درخواست کی تھی ،گورنر سندھ نے کینسر کی مریضہ کی مدد کردی، گورنر کی جانب سے مریضہ کو اس کے علاج کیلئے 2 لاکھ 21 ہزار روپے کی امداد دی گئی ہے۔ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مریضہ کے علاج کیلئے منظور کی گئی گرانٹ کا خط اس کے خاوند کے سپرد کردیا گیا۔ راشن کے دو بیگز بھی مریضہ کے خاوند کو دیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں