حیدر آباد میں چپ تعزیہ کا جلوس برآمد

 حیدر آباد میں چپ تعزیہ کا جلوس برآمد

حیدر آباد(نمائندہ دُنیا)حیدرآباد میں چپ تعزیہ کا جلوس قدم گاہ مولاعلی سے برآمد ہوا اور کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے راستے میں عزاداران نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے تھے ۔

 چپ تعزیہ کے جلوس میں حیدرآباد اور گردونواح سے ہزاروں عزاداران شریک ہوئے،شہر کی چھوٹی بڑی انجمنوں کے عزاداران بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے ۔ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرزکے جوان تعینات کیے گئے تھے ۔دوسری جانب جلوس کے روٹ پر آنے والی سڑکوں اور گلیوں کو قناطیں اور خاردار تار لگاکر بند کردیا گیا تھا ،اسی طرح جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں