کندھ کوٹ واقعہ افسوسناک کارروائی کی جائے ،سردار عبدالرحیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری ، جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے۔۔
کہ کندکوٹ کے گوٹھ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے معصوم بچوں خواتین سمیت 8 انسانوں کا جاں بحق ہونا افسوسناک ہے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعی کی تحقیقات کرکے ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کو سرکاری خرچے پر علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائے ۔