اسٹریٹ کر منلز کو ہرگز نہ چھوڑا جائے ، آئی جی کی پولیس کو سختی ہدایت

اسٹریٹ  کر منلز  کو  ہرگز  نہ  چھوڑا  جائے  ، آئی  جی  کی  پولیس  کو  سختی  ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کو ہر گز نہ چھوڑا جائے ،ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن وامان کی صورتحال پراعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند سمیت رینج/زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی ۔اس موقع پر آئی جی نے حکم دیا کہ سنجیدہ اقدامات کرکے کرائم پر کنٹرول کیا جائے ۔ منشیات فروشوں کی فہرستیں اسپیشل برانچ نے دے رکھی ہیں جن لوگوں کے نام فہرست میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔منشیات،گٹکا،ماوا مافیاز کی فہرستیں ترتیب دے کر اسپیشل برانچ نے اچھا کام کیا ہے ۔تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کتنی درج کیں میں نہیں پوچھوں گالیکن ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سخت محکمانہ ایکشن لوں گا۔ضلعی ایس ایس پیز کے پاس مکمل اختیار ہے ، آزادانہ کام کریں۔اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کیلئے ریکارڈ کو عمدگی سے اپ ٹو ڈیٹ رکھنے پر تعریفی سند کا اعلان بھی کیا گیا ۔ آخرمیں آئی جی کا کہنا تھا کہ ہر ماہ اجلاس میں کرائم اور بالخصوص سنگین جرائم کا جائزہ لیا جائے گا اور کارکردگی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں