چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر مسرور شیخ کا محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرورشیخ نے کہاہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں جدیدطرزتعلیم اور تحقیق وقت کی ضرورت ہے ،ملک کوسوچنے سمجھنے اور عمل کرنے والے نوجوان چاہئیں۔
وہ گزشتہ روز ماجوکے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ماجوکے صدر ڈاکٹر زبیرشیخ نے ڈاکٹرمسرور شیخ کو یونیورسٹی میں موجودجدیدکمپیوٹراورانجینئرنگ لیب،لائبریری اور میڈیاسینٹردکھایا۔ڈاکٹرمسرور شیخ کاکہناتھاکہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں جدیدسہولتیں موجود ہیں سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی ملکی ضروریات کے مطابق مختلف ٹریڈز میں نوجوان تیار کررہاہے اورماجوکیساتھ بھی بھرپور تعاون رہے گا۔ڈاکٹرزبیرشیخ نے زوردیاکہ ٹیکنیکل تعلیم کوجدیدٹیکنالوجی سے جوڑاجائے ۔پاکستان کوآئی ٹی پروفیشنلز کی ضرورت ہے جبکہ بیرون ملک بھی ہنرمندوں کی بہت طلب ہے اس جانب توجہ دینے سے ملک کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا ۔