اندھے قتل کیس کا معمہ تین دن میں حل

اندھے قتل کیس کا معمہ تین دن میں حل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد آباد فردوس چالی کے قریب ہونے والا اندھے قتل کیس کا معمہ تین دن میں حل کرلیا گیا۔ قائدآباد پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو بونیر فرار ہونے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 ملزم خیال سید نے 26 ستمبر کو ذاتی دشمنی پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈرائیور حنیف کو گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ قائدآباد پولیس نے 30ستمبر کی صبح سات بجے داؤد چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم خیال سید کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او قائد آباد کے مطابق ملزم کے پی کے کے شہر بونیر کا رہائشی ہے اور قتل کے ارادے سے ہی بونیر سے کراچی آیا تھا، ملزم نے اپنی محبوبہ سے شادی کرنے پر حنیف کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں