ترقیاتی منصوبے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے لگے
کراچی (آئی این پی) شہرقائد میں ترقیاتی منصوبے شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے لگے بنا کسی جامع منصوبہ بندی کے شروع کیے جانے والے پروجیکٹس نے کراچی کے لوگوں کی مشکلات بڑھا دیں ۔۔
ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6سے لیکر صفورا چورنگی تک بننے والے بی آر ٹی منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے اختلافات سے علاقہ مکین شدید ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ریڈلائن منصوبے پر جاری کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کے عملے نے سیوریج لائن توڑ دی ۔