الخدمت آغوش ہوم میں بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ
کراچی(صباح نیوز)الخدمت آغوش ہوم کے ’’باہمت بچوں‘‘ کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کی گئی ۔گزشتہ روز آغوش ہوم میں منعقد ہونے والے کیمپ میں آنکھوں ،دانتوں ،سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹر وں نے بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔
اس موقع پر آغوش ہوم کے منیجر مصعب بن عبد القادر اور بچوں کی رہنمائی کیلئے آغوش ہوم کے ذمہ داران موجود تھے ۔ ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا اہتمام الخدمت کے شعبہ صحت نے کیا تھا جبکہ آئی اسکریننگ کا اہتمام پی او بی ٹرسٹ تعاون سے کیا گیا تھا ۔ اس موقع پرڈاکٹروں نے بچوں کا معائنہ کیا اور صحت سے متعلق بچوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔