کنڈیارو میں ڈاکو تاجر سے 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار

 کنڈیارو میں ڈاکو تاجر سے 2لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کنڈیارو ،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا ) کنڈیارو کے کمال ڈیرو لنک روڈ پر ڈاکو نیو شہمیر کے رہائشی تاجر محمد وسیم کوریجو سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ میرپور خاص میں پولیس میلادالنبی ؐ کے جلوسوں کی سیکیورٹی میں مصروف رہی ۔۔

جب کہ دوسری جانب چور چار شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور 3 من سریا چوری کرکے فرار ہوگئے۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق میلاد النبی ؐ کے جلوس سے جیب کترا اور گیراج سے دو چور پکڑے گئے ۔بھریا سٹی تھانے کی حدود میں پارک کے باہر کھڑی سید غلام عباس شاہ کی موٹر سائیکل چور لے اڑے ۔ ماچھی محلے سے ذاکر ملاح کی موٹر سائیکل ملزم لیکر فرار ہوگئے ۔ادھر محراب پور ٹاؤن کمیٹی کے قریب عاشق کمبوہ کے گیراج میں چوری کی نیت سے آنے والے دو چوروں کو مالک اور اہل محلہ نے پکڑ کر محراب پور پولیس کے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں کوٹری کبیر میں میلاد النبی ؐ کے جلوس میں جیب سے موبائل فون نکالتے ہوئے عبد الجبار نامی جیب کترا پکڑا گیا جسے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔ کوٹری میں چوری ،لوٹ مار اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ رات پریس کلب کوٹری کے سامنے سے صحافی ارمان احمد عباسی کی موٹرسائیکل چور لے اڑے ۔ واقعے کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کرادی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں