اسٹیٹ لائف اور پنک پاکستان میں اشتراک
کراچی(کامرس ڈیسک)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے پنک پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کردیا ،یہ اشتراک خواتین کی صحت و بہبود سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اظہارہے ۔
اسٹیٹ لائف کے سی ای اوشعیب جاوید حسین نے اس بات پر زور دیا کہ صنفی عدم مساوات کو دور کرنے اور خواتین کیلئے کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کواپنانا آگے کی سوچ ہے ، صنفی مساوات کو فروغ دینے کی وسیع تر عالمی کوششوں سے ہم آہنگ ہے ۔