کچھی پاڑہ کیماڑی سے گٹکا ماوا کے کارخانہ پکڑا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کا گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس کی کارروائی میں مضر صحت گٹکا ماوا، چھالیہ، مشین و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا،کارروائی کچھی پاڑہ کیماڑی میں واقع کارخانے پر کی گئی،مضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث رمضان اور سکندر نامی دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،کارخانے سے 2000 پڑیاں گٹکا ماوا، 2 عدد ٹب ، 40 کلو تیار ماوا، اور ایک عدد مکسچر مشین برآمد ہوئی۔