ورلڈ بینک،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے زیر اہتمام سیمینار

ورلڈ بینک،ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے زیر اہتمام سیمینار

کراچی (پ ر )ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے زیر اہتمام کاروباری مواقع کی فراہمی‘‘کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا ۔سیمینار میں کنسٹرکٹرز، کنسلٹنٹس ،انجینئرز ، کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ولڈ بینک سے شفیق حسین نے پروگرام کی ابتدا کی اور پروکیورمنٹ منیجر (جنوبی ایشیا)، ورلڈ بینک گروپ انا ولیلوگورسکا نے ابتدائی کلمات سے کارروائی کا آغاز کیا۔ بعدازاں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے کنٹری منیجراور محسن اے خان نے پروکیورمنٹ کے طریقہ کار اور پاکستان میں اپنے نئے آنے ولے تعمیراتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔کنسٹرکٹر ز ایسوسی ایشن کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رضا علی عابدی نے ورلڈ بینک اور اے ڈی بی کے ٹینڈرز میں رکھی جانے والی شرائط ، کنسٹرکٹرز اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو پیش کیا اور تجویز دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے اپنے منصوبوں میں ٹینڈرنگ میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ یہ ورلڈ بینک کے لون کا پیسہ عوامی کاموں پر صحیح طور سے خرچ ہو سکے ۔دوسری بات یہ منصوبے ضرورت کی جگہ پر ضرورت کے مطابق ہونے چاہیے ۔ کنسلنٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری واصف نذر نے بینک کی جانب سے ٹینڈرز میں شرکت کے عمل کو آسان بنانے کی تجاویز دیں۔ ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ذمہ داروں نے موصول ہونے والے مشوروں اور تجاویز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں