سعید آباد میں ڈکیتی کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج،3 اہلکار گرفتار

سعید آباد میں ڈکیتی کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج،3 اہلکار گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سعید آباد میں ریٹائرڈ پولیس انسپیکٹر بشیر حسین کے گھر سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے مبینہ ڈکیتی کی واردات،،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نمبر 705/23ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر بشیر حسین کی مدعیت میں تھانہ سعید آباد میں درج کیا گیا۔مقدمے میں متاثرہ ریٹائرڈ پولیس انسپیکٹر نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس 10 سے 11 مسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے گھر میں گھسنے والے شخص نے اپنا تعارف سی ٹی ڈی گارڈن کے افسر نذیر کے نام سے کرایا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے اوپر کمرے میں جاکر بیٹیوں کو بھی زدوکوب کیا جبکہ پولیس اہلکار تلاشی کے دوران اس کے گھر سے دو لاکھ روپے نقد 4 تولہ طلائی زیورات اور نائن ایم ایم پستول کی 50 گولیاں بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔گرفتار کئے جانے والوں میں سعادت مروت، عمران علی اوران کا پارٹی انچارچ سرفراز شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں