محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کا ایک اہم فورم ہے ،گورنر

 محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کا ایک اہم فورم ہے ،گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر،اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ان کی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے ، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے ۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے ۔بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ یانگو رائڈ ہیلنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے کراچی دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتا ہے ، شہر قائد میں آبادی کے دباؤ کے پیش نظر آمد و رفت کے ذرائع محدود ہیں۔بڑی آبادی پر مشتمل شہر میں یانگوسروس کے شروع ہونے سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں