بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ

بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ

کراچی (پ ر )بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے پروگرام ٹیک پارک کے تحت آئی ٹی کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہو ا یہ ٹیسٹ اتوار کو دی کورنگی کے نجی اسکول کے فٹ بال گراؤنڈ میں لیا گیا ۔

 جس کے لیے 2500 امیدواروں کو منتخب کیا گیا ۔ تحریری ٹیسٹ کے لیے دو گھنٹے کا وقت رکھا گیا تھا ۔ امیدواران نے بیت السلام کے رضاکاروں کی رہنمائی میں ٹیسٹ کا یہ مرحلہ بہت خوش اسلوبی سے طے کیا،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی گراں قدر شخصیات نے انٹری ٹیسٹ کا جائزہ لیا ۔ یاد رہے کہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ نے آئی ٹی میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے متعدد آئی ٹی کورسز کی فری ٹریننگ کا اہتمام کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں