ایک روز میں 9555چالان،68لاکھ سے زائدجرمانے

ایک روز میں 9555چالان،68لاکھ سے زائدجرمانے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں 9555چالان کر کے شہریوں پر 68 لاکھ 74 ہزار 150 روپے کے جرمانے کئے گئے ۔

اقبال دارا نے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 1033 موٹر سائیکل سواروں کے چالان ہوئے ، کم عمر ڈرائیورز پر تقریبا 21 لاکھ کے 1200 چالان کیے جبکہ کم عمر بچوں کی 1105 گاڑیاں ضبط بھی کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں پر 25 لاکھ روپے کے قریب جرمانے ہوئے ، چھوٹی کاروں پر 7 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ۔ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر 5 گنا تک جرمانے بڑھے ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی رقم میں بھاری اضافے کیے ۔ فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر سے ٹریفک پولیس ہر شاہراہ پر شہریوں کے چالان کرتے نظر آئینگے ۔ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 3 ہزار جرمانہ ہوگا۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500 روپے جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے پر 600 روپے جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح گاڑی کو اس مد میں 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھریگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں