ٹریفک حادثہ، کرنٹ لگنے سے دوافرادجاں بحق

ٹریفک حادثہ، کرنٹ لگنے سے دوافرادجاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ بجلی کاتارکاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے نشے کا عادی شخص جان سے گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ نزد چانڈیو چوک کے قریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کارروائی کیلئے عباسی شہیداسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 38 سالہ مطیع اللہ کے نام سے ہوئی۔ادھرسہراب گلزارہجری اسکیم 33 نزد سمیرا چوک کے قریب پی ایم ٹی سے تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کی شناخت نہ ہوسکی،اس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ پاک کالونی کے علاقے پرانہ گولیمارسے 30 سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں