واٹر کارپوریشن میں جونیئر افسر کی اعلیٰ عہدے پرتعیناتی

واٹر کارپوریشن میں جونیئر افسر کی اعلیٰ عہدے پرتعیناتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں جونیئر افسر کو اعلیٰ عہدے سے نواز دیا گیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گریڈ19کے افسر افتخار شاہ کو گریڈ 20 کے عہدے ڈائریکٹر فنانس کراچی واٹر کارپوریشن میں تعینات کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کراچی واٹر کارپوریشن میں سیاسی سفارش کے تحت کئی اہم تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں ۔محکمہ فنانس میں ہونے والی اس تبدیلی کے پیچھے بھی ایک سیاسی شخصیت کا نام لیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں