پاکستان چوک پر عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں،خواتین کو ریسکیو کرلیا گیا

پاکستان چوک پر عمارت کی سیڑھیاں گرگئیں،خواتین کو ریسکیو کرلیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں پاکستان چوک کے قریب قائم عمارت کی چوتھی منزل کی سیڑھیاں اور بالکونی اچانک گرگئیں ۔ بالائی منزل پر پھنس جانے والی خواتین کو اسنارکل کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ۔

 فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان چوک کے قریب قائم پرانی چار منزلہ عمارت زہرہ منزل سیڑھیاں اور بالکونی گرنے سے عمارت کی چوتھی منزل پر 3 خواتین پھنس گئی تھیں۔ فائربریگیڈ کو اطلاع ملی تو اسنارکل کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔ گلی میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹاکر اسنارکل کی جگہ بنائی گئی اور آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں اسنارکل کی مدد سے تینوں خواتین کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ عمارت پرانی اور خستہ حال ہے تاہم عمارت کی نچلی منزلوں پر رہائش پذیر افراد کو سیڑھیوں کی مدد سے باہر نکال کر عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں