خصوصی افراد عام انسانوں کی طرح ہی باصلاحیت ،احمد شاہ

خصوصی افراد عام انسانوں کی طرح ہی باصلاحیت ،احمد شاہ

کراچی(اے پی پی)نگران وزیرِ اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر منگل کوآرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد عام انسانوں کی طرح ہی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں ان کی دستکاریوں کے نمونے اور فن پارے دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بچے اور بچیاں کتنے باصلاحیت اور لائق ہیں۔ ان بچوں کی نگہداشت کے بغیر ہم مہذب نہیں کہلا سکتے ۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر مختلف اسٹالز پر گئے اور مختلف صلاحیتوں کے حامل بچوں اور بچیوں کے بنائے گئے دستکاریوں کے نمونے ، پینٹنگز اور فن پارے دیکھے اور بچوں اور بچیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا ۔تقریب کا اہتمام خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے صوبائی محکمے نے خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کے تعاون سے کیا تھا۔دوسری جانب نگران صوبائی وزیرِ اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے \\\"اردو باغ\\\" گلستانِ جوہر کراچی میں شاعرِ انقلاب جوش ملیح آبادی سے منسوب\\\"ایوانِ جوش\\\" کا افتتاح کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں