گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے نواب زادی عالیہ خان جی کی ملاقات

گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے نواب زادی عالیہ خان جی کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنرنواب دلاورخان جی نواب آف جونا گڑھ کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ خان جی نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اورکراچی میں رہائش پذیرجوناگڑھ کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات پر تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے گورنرسندھ کو بتایا کہ قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم محمد علی جناح سے میرے دادانواب مہابت خان جی کے معاہدے پر عمل درآمد وقت کی ضرورت ہے ۔اقوام متحدہ میں زیرالتواجوناگڑھ کا کیس بھی توجہ طلب ہے جس کیلئے وفاقی حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہئے ،اس وقت کراچی میں جوناگڑھ کے لاکھ سے زیادہ عوام رہتے ہیں جو تعلیم ،صحت اوررہائش کے مسائل سے دوچار ہیں جس پر حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں