غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشنز جاری،4 ملزمان گرفتار،12مقدمات درج
کراچی (این این آئی)پاکستان رینجرز (سندھ)اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کراچی کے لیاقت آبادٹاؤن، جمشید ٹاؤن اور ناظم آباد ٹاؤن میں کیے گئے ۔
آپریشن پانی کے غیر قانونی کنکشن کے خاتمے کے لیے کیے گئے ۔ آپریشن غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور سب سوائل بورکی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے 29غیر قانونی کنکشن کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے ۔ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ واٹر اینڈسیوریج بورڈ کارپوریشن کی مدعیت میں 12 ایف آئی آرز بھی درج کرا ئی گئیں۔ آپریشنز کے بعد 208لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔ پانی چوری کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔پاکستان رینجرز(سندھ)مجموعی طور پر ابتک 92آپریشنز میں 29کو سربمہر اور 175کو مسمار کر کے 161ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے ۔