بھائی مال میں پھنسا رہا کسی نے مدد نہیں کی ،بہن کاشکوہ

بھائی مال میں پھنسا رہا کسی نے مدد نہیں کی ،بہن کاشکوہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے محمد ریاض کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ میرا بھائی عرشی شاپنگ مال میں پھنسا ہوا تھا کسی نے مدد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ رات تک بھائی کو عمارت سے نکالنے کیلیے اندر جانے کا کہتے رہے لیکن ہمیں جانے نہیں دیا گیا، میرا دوسرا بھائی اور ایک رشتے دار ریاض کی لاش کو باہر لے کر آئے ۔محمد ریاض کی بہن نے بتایا کہ ‘بھائی کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں، ریاض درزی کا کام کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں