شاپنگ مال رہائش کے لیے محفوظ قرار

شاپنگ مال رہائش کے لیے محفوظ قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) نے عرشی شاپنگ مال کو رہائش کے لیے محفوظ قرار دے دیا۔ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کا نقشہ 1990 میں پاس ہوا تھا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں ایمرجنسی راستہ نہیں ہے ، ہنگامی صورتحال کے لیے ہائیڈ رنٹ سسٹم یا فائر فائٹنگ کے آلات نہیں تھے ۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کے بیم اور کالم میں کریک کے نشانات نہیں ملے ہیں، عمارت میں معمولی مرمت رنگ و روغن کے بعد رہائش اختیار کی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں