صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دو لاکھ روپے جرمانہ

صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال  پر دو لاکھ روپے جرمانہ

کراچی (این این آئی) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملکہ فوڈ انڈسٹری کورنگی کا اچانک معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین بھی موجود تھے ۔ معائنے کے دوران زائد المعیاد فوڈ آئٹمز پائے گئے ۔فوڈ ہینڈلرز بھی حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی نہیں کررہے تھے ۔ معائنے کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی ناقص پائی گئی ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملکہ فوڈ انڈسٹری پر دو لاکھہ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے عاضی طور پر پروڈکشن بھی بند کروا دی۔اس موقع پر آغا فخر حسین نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں