چیئرمین جناح ٹاؤن تجاوزات کے خاتمے کیلے متحرک

چیئرمین جناح ٹاؤن تجاوزات کے خاتمے کیلے متحرک

کراچی (این این آئی)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر فاطمہ جناح کالونی یوسی 4 میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن کر کے سیکڑوں کچی وپکی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیاہے۔

مذکورہ آپریشن کے بعد سڑکیں اور گزرگاہوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے ۔آپریشن مختلف شکایات کے بعد عمل میں لایا گیامسلسل شکایات کی وجہ سے فاطمہ جناح کالونی یوسی 4 کے اطراف میں موجود تجاوزات کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ کارروائی کے بعد پیدل چلنے والوں کا راستہ کلیئر ہونے کے ساتھ گزرگاہیں صاف ہونے کے بعد مکینوں ودکانداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رضوان عبدالسمیع اور ان کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں