سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے تقریب

سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے گلشن حدید میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد اور ٹاؤن چیئرمین ابراہیم حیدری نظیر احمد بھٹو کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پر ہمیں ناز ہے ،سندھ صوفیوں اور درویشوں کی دھرتی ہے جو ہمیں امن کا پیغام دیتی ہے ۔سندھ کے لوگوں نے پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما میر عباس تالپور، آغا طارق پٹھان ،غلام صفدر بھٹی، راؤ صفدر حیات، خدا بخش پٹھان ،ابرار شاہ مشوانی، صفدر چانڈی، ارباب کھیڑو و دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں