منشیات کے استعمال سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی کل لانچ کی جائے گی

منشیات کے استعمال سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی کل لانچ کی جائے گی

کراچی(آن لائن) نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ پروفیسر ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر قیادت محکمہ صحت سندھ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ ، سندھ ٹاسک فورس اور مانچسٹر یونیورسٹی کے اشتراک سے Substance Misuse Prevention and Treatment Policy Implementation Planکی لانچنگ تقریب ہفتے (کل)کو ڈاؤ یونیورسٹی کے معین آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔

 تقریب کے مہمانان خصوصی نگراں وزیر داخلہ و جیل خانہ جات سندھ، نگراں وزیر تعلیم و خواندگی اور نگراں وزیر قانون سندھ عمر سومرو ہوں گے ۔ اس وقت عالمی سطح پر، منشیات کے غلط استعمال صحت عامہ کی عالمی تشویش ہے ۔ منشیات کے غلط استعمال سے وابستہ سماجی اقتصادی اخراجات کے لیے جامع پالیسیوں اور اسٹریٹجک مداخلتوں کی ضرورت ہے ، نظامی خامیاں ضرور ہیں لیکن پاکستان نے ایک قانونی فریم ورک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے قوانین اور پالیسیاں قائم کی ہیں۔ سندھ میں منشیات کے غلط استعمال کا پھیلاؤ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں