ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

کراچی(آئی این پی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے ۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں 248 طلبہ شریک ہوئے ،226 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 22 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیابی کا تناسب 91.13 فیصدرہا۔