عباسی اسپتال میں سہولتوں کا فقدان،زخمیوں کی زندگیوں کو خطرات

عباسی اسپتال  میں  سہولتوں  کا  فقدان،زخمیوں  کی  زندگیوں  کو  خطرات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وسطی اور غربی سمیت سپر ہائی وے پر فائرنگ اور دیگر حادثات میں زخمی ہوکر عباسی شہید اسپتال پہنچنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا طبی عملے کے پاس نہ تو ادویات موجود ہے اور۔۔۔

 نہ ہی دیگر سامان ،درمیان میں کراچی پولیس پھنسنے لگی عباسی شہید اسپتال تشویشناک حالت میں پہنچنے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیاجاتا ہے بیشتر مریض دوران علاج ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ شہری انتظامیہ صورتحال پر مکمل خاموش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے وسطی میں موجود شہری انتظامیہ کے زیر انتظام چلائے جانے والا عباسی شہید اسپتال میں آنے والے مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہونے لگے ہیں طبی عملہ موجود نہیں ہوتا اب ادویات کا فقدان ہے ۔ ناتجربہ کار عملے کی تعیناتیوں کے باعث ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال مختلف حادثات اور واقعات میں منتقل کئے جانے والے مضروبین اور زخمیوں کو طبی امداد کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے پولیس مقابلوں کے دوران منتقل کئے جانے والے زخمی ڈاکو کو لے جانے والے پولیس کو بھی عملے کی جانب سے ہراسمنٹ اور رشوت وصولی کے واقعات میں اضافہ نوٹ کیاگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ تشویشناک حالت میں منتقل کئے گئے افراد کو طبی امداد کے دوران عملہ مختلف حربوں کے ذریعے پریشان کرتا ہے ادویات موجود نہیں ہوتی چھوٹی چھوٹی چیزوں کیلئے زخمیوں کے ساتھ آنے والوں کوپریشان کیا جاتا ہے ۔ پولیس کے پہنچنے پر بھی عملہ جواب نہیں دیتا ایسے میں حادثات کاشکار ہونے والے افراد کی جان بچانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ۔ پریشانی کے باعث وسطی اور غربی سے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جاتا ہے بیشتر واقعات میں افراد دم توڑ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال عرصہ دراز تک شہری انتظامیہ کے زیر انتظام چلایا جاتا رہا جہاں فنڈ کے کمی کے ساتھ ساتھ ناتجربہ کار اور سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں نے اسپتال کے انتظام کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں