لاڑکانہ:ایک ہی دن میں 10افراد سگ گزیدگی کا شکار

لاڑکانہ:ایک ہی دن میں  10افراد سگ گزیدگی کا شکار

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے ایک ہی دن میں 10 افراد پر حملہ کرکے لہولہان کردیا، جن میں 5 سالہ زاہدہ، 6 سالہ فراز علی، 7 سالہ آصف علی، 10 سالہ شبرین بی بی، 11 سالہ سالار علی، 30 سالہ ضمیر خان، 35 سالہ حمیرا بی بی اور دیگر شامل ہیں۔۔

جنہیں زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال میں قائم اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کو بروقت ویکسین اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ سینٹر عملے کے مطابق آوارہ کتوں کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کو بروقت ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں