منگھوپیر سے 120کلو سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

منگھوپیر سے 120کلو سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر نے چھالیہ اسمگلر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسمگلر ملزم الطاف حسین ولد حاجی منیر احمد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی کار میں چھپائے گئے 10 عدد بورے ( 120 کلو سے زائد) چھالیہ، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبرAKY-092 اور برآمدہ چھالیہ کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم اور برآمدہ چھالیہ و کار کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں