گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، 200 سے زائد کنکشنز منقطع

 گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، 200 سے زائد کنکشنز منقطع

نوابشاہ(پ ر)ایس ایس جی سی نے گیس چوروں کے خلاف چھاپے تیز کردیے ۔لاڑکانہ میں 15، کوئٹہ میں 200 اور نوابشاہ میں 4 گھروں کے کنکشنز منقطع کردیے ۔

 گیس چوری کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں، جس کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی ڈسٹری بیوشن لائنوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس حاصل کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں کوئٹہ کینٹ کی ظفر کالونی میں چھاپے کے دوران 200 گھر بغیر میٹر کے گیس چوری میں ملوث پائے گئے ۔ یہ معلومات کینٹ زون کے انچارج نے ایس ایس جی سی کی کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز ٹیم کو فراہم کی، جس نے علاقے میں چھاپہ مار کر گیس کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے اور استعمال شدہ گیس کے خلاف فعال بلنگ کے لیے نصب کیے گئے میٹرز نکال لیے ۔ اسی طرح نواب شاہ میں 3 گھر براہ راست اوور ہیڈ گیس چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 2 مورو اور 1 محراب پور میں تھے ، جس سروس لائن کے ذریعے گیس چوری کی جا رہی تھی اسے موقع پر ہی بلاک کر دیا گیا، تاکہ چوری کے مزید واقعات کو روکا جا سکے ۔ ایس ایس جی سی کے مطابق گیس چوری کمیونٹی کے خلاف سنگین جرم ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث گیس چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں