سندھ کی ثقافت اور ثقافتی ورثے تاریخ کا اہم باب ،سید ذوالفقار علی شاہ

 سندھ کی ثقافت اور ثقافتی ورثے تاریخ کا اہم باب ،سید ذوالفقار علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت کا اجلاس منعقدہوا جس میں ڈی جی کلچر منور مہیسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر افسران کی جانب سے صوبائی وزیر کو محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ۔صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے مزید بہتر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ کی ثقافت اور ثقافتی ورثے تاریخ کا اہم باب ہیں۔ثقافتی ورثوں کو محفوظ بنانے کیلئے کام مزید بہتر اور تیز کیا جارہا ہے ۔سید ذوالفقار علی شاہنے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ثقافت کو فروغ دینے پر کام کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں