ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کی اپیل

 ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کراچی (این این آئی)پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے کم کریں ۔۔

کیونکہ ایران اسرائیل کشیدگی سے پوری دنیا کا امن سبوتاژ ہوسکتا ہے اور چاہتے نہ چاہتے پوری دنیا کو اس آگ کا ایندھن بننا پڑسکتا ہے جس کا نتیجہ صرف تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ بچو دیوان نے کہا کہ غزہ میں پہلے ہی 33 ہزار سے زیادہ شہادتیں ہوچکی ہیں اورایسے میں مزیدمحاذ آرائی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ، دنیا مزید جنگ و جدل کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں