11 جواری گرفتار،چرس،نقدی ،تاش، موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد

11 جواری گرفتار،چرس،نقدی ،تاش، موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد

کراچی (اے پی پی)اورنگی ٹاؤن پولیس نے جوئے سٹہ کے اڈے پرکارروائی کرتے ہوئے مالک سمیت 11مبینہ جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم 38ہزار 660روپے ، تاش کے پتے ، موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد کرلیے ۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں منصور احمد مگسی (مالک)، اسحاق، علی، محمد بخش، برکت، سہراب، علی بخش، حاجی جموٹ، عبدالرشید، پری دیتا اور ادریس شامل ہیں۔گرفتار ملزمان اورنگی ٹاؤن ،بلوچ گوٹھ میں واقع مکان میں چھپ کر بڑے لیول پر جوئے سٹہ آپریٹ کررہے تھے ۔دوسری جانب اتحاد ٹاؤن پولیس نے گلشن غازی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شعیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں