خاتون سے رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

خاتون سے رقم لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 5 اپریل کو خاتون کو لوٹنے والا ڈکیتی کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون بینک کی ملازمہ تھی۔۔

 ماہانہ قسط لینے کھوکھراپار پہنچی تھی، جہاں ملزمان نے خاتون سے بیگ چھینا تھا جس میں 77 ہزار روپے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور چھیننی ہوی رقم برآمد کر لی گی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں