صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف،گورنرسندھ

صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف،گورنرسندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت صوبے کی تباہ حال صنعتوں کی بحالی، صنعتی انقلاب کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبے کے اہم بینکرز، تاجر، صنعتکاروں نے خصوصی شرکت کی۔ گورنرنے کہا کہ صوبے میں صنعتی انقلاب برپا کرنا اگلا ہدف ہے ۔۔

صوبے میں صنعتوں کی بحالی اور صنعتی انقلاب کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرنے والے صنعتکاروں کو ہر سہولت دیں گے ۔ آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کو آراستہ کیا،اب نوکریاں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی کے تحت بڑے منصوبے شروع ہونگے ،صوبہ میں ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے صنعتیں اب دیگر صوبوں یا ملکوں میں نہیں جائیں گی،ایسا انقلاب لائیں گے کہ دیگر صوبوں،ملکوں سے صنعتکار سندھ آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو وعدہ کیا، اللہ کے کرم سے پورا کرکے دکھایا،سندھ کے تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو اعتماد میں لوں گا، تاجروں اور صنعتکاروں سے مل کر صنعتی انقلاب لائیں گے ، تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام مسائل وفاق سے حل کروائیں گے ۔دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا ہے کہ پورے سندھ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حب بناکر دنیا میں مثال قائم کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں