تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر کا بخوبی علم،ڈی جی ایچ ڈی اے

تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر کا بخوبی علم،ڈی جی ایچ ڈی اے

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے پرویز احمد بلوچ نے افسران و اہلکاران پر زور دیا ہے کہ ایچ ڈی اے کو بحران سے نکالنے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

ادارہ کو اس وقت شہر کے عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی تنقید کا سامنا ہے ،محدود و سائل میں شہر یوں کو بہتر خدمات فراہم کر کے ہی ادارہ اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے ۔میڈیا سیل ایچ ڈی اے کے مطابق وہ پیر کو ایچ ڈی اے کے مختلف یونٹس کے تعارفی دورہ کے موقع پر افسران و اہلکاران سے ملاقات کر رہے تھے ۔اس موقع پر سیکر یٹر ی ایچ ڈی اے حافظ عبد المنان شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈائر یکٹر جنرل نے کہا کہ آمدن و اخراجات میں توازن اور ریکوری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ادارہ کے ہر کارکن کا تعاون درکار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کئی ماہ کی تاخیر سے بخوبی واقف ہیں اور اس مسئلہ کے جامع اور مستقل حل کے لئے اعلی ٰ حکام سے رابطہ میں ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملازمین اور نمائندہ یونین کے تعاون سے ایچ ڈی اے جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا ۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ کے آفیسر پرویز احمد بلوچ نے 9 اپریل کو بطور ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے عہدے کا چارج لے کر باقاعدہ کام شروع کیااور انہوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران 13 اور 14 اپریل کو رین ایمرجنسی کے حوالہ سے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ بھی کیا اور پمپنگ مشینری کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں